26

العزیزیہ ریفرنس، نواز شریف کی ضمانت مسترد، عدالت کا فیصلے میں‌اہم ریمارکس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کی ہائی کورٹ نےمسلم لیگ ن کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا مسترد کردی ۔نجی ٹی و ی کی رپورٹ کے مطابق میاں محمد نواز شریف نے طبی بنیادوں پر ضمانت کی استدعا کی تھی جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے 20 فروری کومیاں محمد نواز شریف کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے فیصلہ سنادیا ۔ نیب نے بھی میاں محمد نواز شریف کو ضمانت پر رہا کرنے کی مخالفت کی تھی، جیسے ہی فیصلہ سنایا گیا مسلم لیگ ن کے کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی۔نجی ٹی وی

کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف نے جناح ہسپتال میں اپنے بھائی میاں محمد نوازشریف کے ہمراہ فیصلہ سنا۔واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سال سال قید کی سزا سنائی تھی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں