44

ایک دوسرے کےخلاف بولنے والے مل پڑے مریم اورنگزیب اور فواد چودھری کی ملاقات پی ٹی وی کے مسائل لر گفتگو

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پی ٹی وی میں جاری بحران اور ملازمین و پینشنرز کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔ فواد چوہدری سے ملاقات کے دوران مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات کی توجہ فلم اور کلچرل پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر کی جانب مبذول کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کے حق سے متعلق کمیشن کے حوالے سے بھی تاحال عملدرآمد کا مرحلہ درپیش ہے۔ سابق وزیراطلاعات نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کا معاملہ قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی اطلاعات میں لانے پر زور دیا جبکہ اپوزیشن کی جانب سے ان مسائل کے حل کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں