27

بھارتی سرجیکل سٹرائیک کا دعویٰ مسترد، جارحیت کا جواب کیسے دینگے؟ پاکستان کا دشمن کو دو ٹوک جواب، انڈیا پرخوف طاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے بالا کوٹ کے قریب دہشتگردوں کے مبینہ کیمپ کو نشانہ بنانے اور بھاری جانی نقصان کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئےاپنے بیان میں واضح کیا کہ انڈیا نے بلا جواز جارحیت کا ارتکاب کیا ہے جس کا جواب پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مقام پرضرور دے گا ۔قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس آج بروز منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت میں وزیر آفس میں منعقد ہوا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیرخزانہ اسد عمر سمیت کئی وزراء چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، چیف آف آرمی سٹاف ، چیف آف نیول سٹاف

، چیف آف ایئر سٹاف اور دیگر سول وعسکری حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کے شرکاء نےانڈیا کی جانب سے لگائے گئے الزم بالا کوٹ کے قریب دہشتگردوں کے مبینہ کیمپ کو نشانہ بنانے اور بھاری جانی نقصان کا انڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا ۔اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ انڈیا کا دعویٰ جعلی اور بے بنیاد ہے اور یہ اقدام بھارت میں‌ہونے والے انتخابات کے ماحول کی وجہ سے کیا گیا ہے اس اقدام سے خطے کا امن اور سلامتی کو شدید خطرے میں ڈال دیا گیا ہے ۔اجلاس کے شرکاء نے کہاکہ انڈیا نے جس علاقے میں کارروائی کا دعویٰ کیا ہے وہ پوری دنیا کیلئے کھلا ہے جہاں پر حقائق کا جائزہ لیاجاسکتا ہے اس سلسلے میں نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا کو مذکورہ مقام جگہ پر لے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔قومی سلامتی کمیٹی نے کہاکہ بھارت نے بلا جواز جارحیت کا ارتکاب کیا ہے جس کا جواب پاکستان اپنی مرضی کے وقت اور مقام پردیگا ۔قوم کو اعتماد میں لینے کیلئے حکومت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس کل بروز بدھ 27فروری کو طلب کرلیا ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ قومی قوت کے عناصر بشمول مسلح افواج اور پاکستانی عوام ہر طرح کے ممکنہ اقدام کیلئے تیار رہیں ۔ انہوں نے عالمی قیادت کے ساتھ رابطے کا بھی فیصلہ کیا تاکہ خطے میں انڈیا کی غیر ذمہ دارانہ پالیسی سے آگاہ کیا جاسکے ۔وزیر اعظم نے بھارتی حملہ ناکام بنانے کیلئے پاکستان ائیر فورس کی موثر اور برو قت جوابی کارروائی کو سراہا جس میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں