115

جنوبی وزیرستان میں جاری شدید برف باری کی وجہ سے اولڈ سروکئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ،جاں بحق ہونے والوں میں ماہ اور دو بیٹے شامل

جنوبی وزیرستان میں جاری شدید برف باری کی وجہ سے اولڈ سروکئی میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ،جاں بحق ہونے والوں میں ماہ اور دو بیٹے شامل ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب ضلع جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقہ اولڈ سروکئی میں حالیہ شدید برف باری اور بارشوں کے با عث مذکورہ علاقہ میں واقع عمر خان ملک دینہ کے گھر کی چھت منہدم ہونے سے اسکی بہو اور دو نواسے جنکے نام عنید اور زہرہ بتائے جاتے ہیں جاں بحق ہو گئے ہیں ذارئع کے مطابق تاحال جنوبی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ کسی بھی قسم کا رابطہ نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں