52

دیوارضرورت غرباء کیلئے اہم اقدام

ٹانک(اپناٹانک نیوز )ٹانک،غرباءاور مساکین کی مدد کیلئے سماجی تنظیم نےدیوار ضرورت کاا فتتاح کردیا ضرورت مند ددیوار ضرورت سے اپنی ضرورت کی چیز اٹھاکر استعمال کرسکیں گے مخیر حضرات سے دیوار ضرورت کیلئے عطیات کی اپیل
اس سلسلے میں ٹانک کے ٹاﺅن ہال گراﺅنڈ میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس کے مہان خصوسی اسسٹنٹ کمشنر ٹانک علی ررضاءتھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیوار ضرورت کے آ رگنائزر ٹانک یوتھ سوسائٹی کے چیئرمین معروف سماجی شخصیت صدام سین محسود نے کہا کہ آج تک ہم ہر مسئلے پر حکومت کو ذمہ قرار دیکر ٹوکتے چلے آرہے ہیں لیکن ہم نے خود کو سدھارنے اور اپنے معاشرے میں مثبت تبدیلیاں لانے کی کوشش نہیں کی یہ اپنی جگہ کہ حکومت اپنی ذمہ داریاں بہتر طریقے سے نبائے لیکن یہ بھی ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ہم نے انفرادی اور اجتماعی سطح پر فلاحی کاموں میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا ہر اجتماعی فلاحی کام میں ہم نے صرف اور صرف اپنے مفاد کو مقدم رکھا ہوا ہوتا ہے جو ہمارے معاشرے کا سب سے بڑا المیہ ہے ہمارا المیہ یہ بھی ہے ہم نے اسلامی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا ہے غرباو مساکین آپ اور ہمارے صحارے اور امداد کے محتاج ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ اللہ تعالی بلواسطہ طور پر ان کی مدد نہیں کرسکتا بلکہ یہ آپ کے اور ہمارے لئے امتحان ہے آج موقع ہے کل شاید ہم کچھ کرنا چاہتے ہوئے بھی کچھ نہیں کرپائینگے آئیں آپ سب ملکر دیوار ضرورت کی کامیابی میں ہمارا ساتھ دیں اپنی ضرورت سے زائد اشیاءخصوصا سردی کے اس موسم میں گرم لحاف کپڑے کوٹ اور بوٹ دیوار ضرورت کے ذریعے صدقہ کرکے غرباءو مساکین اور بے سہارا لوگوں کو عطیہ کریں تاکہ آپ دنیاوی امتحان میں کامیاب ہوکر کل اللہ کے سامنے سرخرو ہوں اور آپ ہی کی وجہ سے دیوار ضرورت غرباءکی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے معاشرے میں صدقات و خیرات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا سبب بنے میری میڈیا سے خصوصی اپیل ہے کہ وہ دیوار ضرورت کو وقت اہم ضرورت گردانتے ہوئے اس کی بھر پور کوریج کریں اور اس کی اہمیت سے متعلق عوام میں آگاہی مہم چلاکر میرا ساتھ دیںتقریب میں سیاسی سماجی رہنماﺅں اور ضلعی کام سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں