99

رضیع اللہ بیٹنی ریجنل سپورٹس آفسر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات

ٹانک، ڈسٹرکٹ سپورٹس‌آفسر ٹانک رضیع اللہ بیٹنی ریجنل سپورٹس آفسر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات،
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسر ٹانک رضیع اللہ بیٹنی کو ریجنل سپورٹس آفسر ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کر دیا گیا جبکہ ضلع ٹانک کا اضافی چارج دے دیا گیا، جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیرہ اسماعیل خان کے آفسر انور کمال برکی کو ایڈمنسٹریٹر رتہ کلاچی سٹیڈیم ڈیرہ اسماعیل خان میں‌تعینات کر دیا گئے، اعلامیہ کے مطابق انور کمال برکی پر کچھ الزامات تھے جس پر ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو پندرہ دن کے اندر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کو اپنی رپورٹ‌پیش کرے گی،

اعلامیہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں