79

پیسکو ٹانک نے تین بجلی فیڈر غیرقانونی طور پر لائین لاسسز کی کمی کوپورا کرنے کیلئےبند کردئے ہیں

ٹانک(اپناٹانک نیوز ) کوٹ اعظم، پائی اورعمرآڈہ فیڈر کی بجلی گرڈ سے چالو ہونے کے باوجود لائن پر اڈوں کے جمپر کاٹے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق ٹانک علاقہ گومل کے کوٹ اعظم بجلی فیڈر،علاقہ بیٹنی کے عمراڈ اورعلاقہ کنڈیاں کے پائی بجلی فیڈرزکے بجلی کو پیسکو ٹانک نے پچھلے کئی روز بند کر دی ہے جسکے نتیجےمیں تقریبا 80 لگ بھگ دیہاتوں کے ہزاروں شہری بجلی کی سہولت سے محروم ہیں علاقےمیں پینے کے پانی کی شدید قلت پیداہوکردیگر معمولات زندگی بھی شدید متاثر ہو چکی ہے ٹانک گرڈ اسٹیشن سے مذکورہ فیڈر کی بجلی بدستور سپلائی جاری ہونے کے باوجود پیسکو ٹانک کے مقامی افسران نے حکومتی شیڈول کے برعکس پیسکو کے افسران بالا کےسامنےاپنی بہتر کارکردگی بنانے کی چکر میں ٹانک کے شہریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈال گئے ہیں شہریوں نے پیسکو کے اعلی حکام اوروفاقی حکومت سے اصلاح احوال کامطالبہ کرتے ہوئے شیڈول سے ہٹ کر لوڈشیڈنگ کاسلسلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں