43

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے ناروا سلوک کے خلاف درے محسود قبائل نے چھ فروری کو احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان

ٹانک (اپناٹانک) ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے ناروا سلوک کے خلاف درے محسود قبائل نے چھ فروری کو احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا درے محسود قبائل گرینڈ جرگہ کے سربراہ مفتی خالق نور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان محسود قبائل کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کی پریشانیوں میں مذید اضافہ کا باعث بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ محسود قبائل کے متاثرہ اور کینسل شدہ سروے کو بحال کیا جائے جبکہ محسود قوم کو ڈومیسائل ،شناختی کارڈ اور کورٹ ڈگریز میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے بعض من پسند اہلکاروں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے اور پولٹیکل کمپاؤنڈ کو مفلوج کرکے اس پر قبضہ جما یا ہوا ہے جس کی وجہ سے محسود قبائل متاثر ہو رہے ہیں اس لئے پولٹیکل کمپاؤنڈکو مذکورہ من پسند اہلکاروں سے خلاصی دی جائے اور کرپشن کی روک تھام کا تدارک کیا جائے ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے مذکورہ مطالبات کو نہ مانا گیا تو چھ فروری کو جنوبی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے سمیت احتجاجی کیمپ بھی لگایا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ کے حکام پر عائد ہوگی ،،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں