24

جھوٹ پر مبنی ویڈیو بنانے والوں کیخلاف یوٹیوب کابڑا فیصلہ،

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) یوٹیوب نے جھوٹ پر مبنی ویڈیوز کے خلاف کریک ڈاؤن کا بڑا فیصلہ کر لیا، عوام کو گمراہ کرنے یا اپنے مقاصد کیلئے عوام کو منفی طریقے سے راغب کرنے والی ویڈیوز اور یوٹیوب چینلز کو حذف کر دیا جائے گا۔

انٹرنیٹ پر ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے فیصلہ کیا کہ جھوٹ پر مبنی ان ویڈیوز کیخلاف کارروائی کی جائے گی جو سائیڈ بار پر نمودار ہوتی ہیں۔ یہ وہ ویڈیوز ہیں جن میں مختلف قسم کے نا قابلِ یقین علاج یا دیگر اہم معاملات میں رجوع کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

یوٹیوب کے مطابق اس نوعیت کی ویڈیوز کے خلاف جن کے ذریعے عوام الناس کو گمراہ کیا جائے یا اپنے مقاصد کیلئے منفی طریقے سے راغب کیا جائے، ان ویڈیوز کو حذف کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یوٹیوب انتظامیہ کی جانب سے 19 جنوری کو جذباتی مواد، خطرناک اور تکلیف دہ سرگرمیوں پر مشتمل ویڈیوز پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں