87

PSL فائنل، وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات اور غیر ملکی کرکٹ بورڈز کے سربراہان مدعوہونگے،

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزیراعظم عمران خآن سمیت دیگر اعلیِٰ شخصیات کو پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں مدعو کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

پاکستان کے شہر کراچی میں 17 مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل کے لیے اعلیٰ شخصیات کو دعوت دی جائیگی۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت ‏چاروں صوبوں کے وزرائے اعلٰی،گورنرز ،وفاقی وزراء اور دیگر شخصیات کو بھی بلایا جائے گا ۔

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے ٹکٹوں کی فروخت عروج پر ہے، پی ایس ایل کے فائنل کیلئے
آئی سی سی کے چیئرمین اور غیرملکی کرکٹ بورڈ ز کے سربراہان کو بھی دعوت نامے بھجوائے جائینگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں