51

جنوبی افریقہ کےکھلاڑی کو سرفراز نے کیا کہہ دیا جو مشکل میں‌پھنس گئے

دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد جنوبی افریقی کرکٹر فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے مشکل میں پڑ گئے اور نسل پرستانہ جملوں پر انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے،
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی کھلاڑی فیلکوایو کی عمدہ بیٹنگ نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کو بھی خوب پریشان کیا۔ آوٹ ہونے کے کافی چانسس قدرت کیطرف سے انہیں ملے،

ایک موقع پر سرفراز احمد حریف کو اردو زبان میں یہ کہتے بھی سنائی دیے کہ ’ابے کالے تیری امی کہاں بیٹھی ہوئی ہیں کیا پڑھوا کر آیا ہے آج تو‘‘
جس پر سوشل میڈیا پر پاکستانی کپتان سرفراز کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا جا رہاہے،اس حوالے سے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے بھی اپنے ویڈیوپیغام میں سرفراز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز کو ایسے نہیں‌کرنا چاہئے تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں