59

ڈی ایس او ٹانک رضی اللہ بیٹنی ریجنل سپورٹس افیسر تعینات کر دیئے گئے

ٹانک ڈی ایس او ٹانک رضی اللہ بیٹنی ریجنل سپورٹس افیسر تعینات کر دیئے گئے موصوف کا شمار محکمہ سپورٹس خیبر پختو نخواہ کے فرض شناس اور انتہائی دیانتدار افیسرز میں ہوتا ہے تفصیلات کے مطابق کمشنر ڈیرہ ڈویژن جاوید خان مروت نے صوبائی ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کو عوامی شکایات پر ریجنل سپورٹس افیسر انورکمال برکی کو عہدے سے برطرف کرنے کی سفارش کی تھی جس کے نتیجے میں صوبائی سیکرٹری سپورٹس اور ڈی جی سپورٹس نے ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر ٹانک رضی اللہ بیٹنی کو انکی جگہ ریجنل سپورٹس افیسر ڈیرہ ڈویژن مقرر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں جنوبی وزیرستان،ٹانک اور ڈی ائی خان کے کھیلوں سے وابستہ تنظیموں،ٹیموں اور کھلاڑیوں نے نئے ریجنل سپورٹس افیسر کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور انکی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی محکمہ سپورٹس اور کمشنر ڈیرہ ڈویژن کے اس اقدام کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ نئے ریجنل سپورٹس افیسر کی تعیناتی کے بدولت علاقے میں کھیلوں کو فروغ ملے گا واضح رہے کہ ریجنل سپورٹس افیسر رضی اللہ کے پاس ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر ٹانک کا اضافی چارج بھی رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں