35

آئی سی سی نے مینز اور وومینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےشیڈول کا اعلان کردیا

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، چھوٹے فارمیٹ کے بڑے مقابلے کینگروز کے شہر شیڈول ہیں۔

آسٹریلیا میں‌آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میلا سجے گا،آئی سی سی نے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا۔ مینز اور ویمن ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا ہے۔

خواتین کے عالمی کرکٹ مقابلے 21 فروری سے آٹھ مارچ تک جاری رہیں گے۔جسمیں‌ گروپ اے میں میزبان آسٹریلیا کے ساتھ بھارت، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور ایک کوالیفائر جبکہ گروپ بی میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، پاکستان اور ایک کوالیفائر ٹیم ہو گی۔

مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کے مقابلے 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول میں ہے،جبکہ 12 ٹیموں کو بھی 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ مینز گروپ میں پاکستان کے ساتھ آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور 2 کوالیفائر ٹیمیں دوسرے گروپ میں بھارت، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، افغانستان اور دو کوالیفائر ٹاپ رینک ٹیمیں شامل ہیں۔ پاکستان چوبیس اکتوبر سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں