162

کمنٹیٹر رمیز راجہ نے سرفراز کے جملے کا ترجمہ نہ کرنے کی اصل وجہ بتا دی

جوہانسبرگ: (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نےاصل وجہ بتا دی کہ انہوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سےجنوبی افریقہ کے کھلاڑی اینڈائیل فیلکواؤ کیخلاف منفی جملے کا ترجمہ کیوں نہیں کیا تھا۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ میں دوسرے ون ڈے کے دوران سرفراز احمد نے اینڈائیل فیلکواؤ کے کئی مرتبہ آؤٹ ہونے سے بچ جانے پر کہا تھا کہ ’’ابے کالے، تیری امی کہاں بیٹھی ہیں، کیا پڑھوا کے آیا ہے آج‘‘۔ سٹمپ مائیک پر سنے جانے والے اس جملے کے بعد کمنٹیٹر مائیک ہیزمین نے رمیز راجہ سے دریافت کیا کہ سرفراز احمد نے کیا کہا ہے جس پر رمیز راجہ نے جواب دیا کہ کافی طویل جملہ ہے جس کا ترجمہ ممکن نہیں۔

جب رمیز راجہ سے بعد میں دریافت کیا گیا کہ انہوں نے اس جملے کا ترجمہ کیوں نہیں کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ سٹمپ مائیک پر پکڑے جانے والے کسی بھی منفی جملے یا نسلی امتیاز پر مبنی فقرے کا ترجمہ کرنے لگیں تو یہ ان کی جانب سے انتہائی بھونڈی اور نامناسب بات ہو گی لہٰذا انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ کمنٹری کے دوران آئندہ اردو کے کسی بھی جملے کا انگریزی میں ترجمہ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں