25

پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں‌جنوبی افریقہ کے ہاتھوں‌شکست، سیریز 0-2 سے اپنےنام کرلی

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں‌جنوبی افریقہ کے ہاتھوں‌شکست، سیریز 0-2 سے اپنےنام کرلی تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر3 میچوں کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دیئے گئے 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنا سکی پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور فخر زمان نے کیا لیکن 45 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 14 رنز بنا کر بیرن ہینڈرکس کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ

ہو گئے،فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بابراعظم نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور 34 گیندوں پر 50 رنز بنائے جو ان کے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کی نویں 50 ہے۔پاکستان کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقا کی جانب سے ریزا ہینڈرکس اور جینیمن ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بلے بازوں نے اپنی ٹیم کو 58 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔ملان کو عماد وسیم نے 33 رنز پر آؤٹ کیا جب کہ ہینڈرکس 28 رنز بنا کر شاداب خان کی شاندار تھرو پر رن آؤٹ ہوئے۔ وان ڈر ڈوسن 45 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عماد وسیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا نے 17.1 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تاہم بارش تھمتے ہی میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ڈیوڈ ملر نے 29 گیندوں پر 65 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔جنوبی افریقا نے آخری 5 اووز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بٹورے جب کہ مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے 4 اوورز میں صرف 9 رنز دیکر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ عثمان شنواری اور حسن علی مہنگے بولر ثابت ہوئے، عثمان شنواری نے 4 اوورز میں 63 اور حسن علی نے 4 اوورز میں 48 رنز دیئے۔آج کے میچ کے لیے جنوبی افریقا کی قیادت کے فرائض ڈیوڈ ملر انجام دے رہے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں