96

آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کر دی،پاکستانی ٹیم جنوبی افریقاسے ہارنے کے باوجود اہم پوزیشن پر براجمان

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی نے نئی ون‌ڈے رینکنگ جاری کر دی. نئی رینکنگ میں انگلش ٹیم بدستور پہلے نمبر پر، نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی،جبکہ پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ سے ہارنے کے باوجود بھی پانچویں نمبر پر برقرارہے۔ گزشہ روز اتوار کوانٹرنیشنل کرکٹ‌کونسل نے انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے بعد تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت انگلش ٹیم 126 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، جبکہ بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں 4-1 سے شکست دے کر کے ایک پوائنٹ حاصل کیا اور یوں وہ 122 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، شکست خوردہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے ریٹنگ پوائنٹس برابر ہیں لیکن جنوبی افریقی ٹیم نے اس کی جگہ تیسری پوزیشن سنبھال لی ہے اور نیوزی لینڈ کی ٹیم تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلی گئی، پاکستانی ٹیم پانچویں، عالمی چیمپئن آسٹریلوی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے۔آئی سی سی کی آفشیئل رینکنگ میں‌پاکستان ٹاپ ٹین میں‌موجود رہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں