96

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔شیڈول کے مطابق پاکستان اورآسٹریلیا میں پانچ میچز کی سیریز 22 سے 31 مارچ تک دبئی یو اے ای میں کھیلی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا میچ 22 اور دوسرا 24 مارچ کو شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،جبکہ سیریز کا تیسرامیچ 27 مارچ کو ابوظہبی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گااسطرح چوتھا اور پانچواں ایک روزہ میچ 29 اور31 مارچ کو شیڈول کے مطابق دبئی میں‌کھیلے جائیں‌گے۔پاکستان کرکٹ بورڈکا کہنا ہے کہ سیریز سے ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد
ملے گی۔اس کے علاوہ آسٹریلیا کو پاکستان میں میچز کھیلنے کی پیش کش بھی کرینگے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں