44

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کی طرز کا ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کر دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی نے جونیئر سطح پر انڈین کرکٹر راہول ڈریوڈ کی طرح کا ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے ایک ایسے پلان پر کام کررہا ہے جس کے تحت جونیئر سطح پر راہول ڈریوڈ ماڈل متعارف کرایا جائیگا اور نوجوان کرکٹرز کیلئے ماضی کے کسی کھلاڑی کو کوچ مقرر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ انڈیا نے ماضی کے کھلاڑی راہول ڈریوڈ کو اپنی انڈر 19 ٹیم کا نگران مقرر کیا ہوا ہے۔اس ماڈل کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ ڈسپلن سکھانے کیلئے انگریزی کی کلاسز دی

جائیں گی، کھانے پینے اور لباس اور رہنے کیساتھ ساتھ تمام تر معاملے پر بھی قومی اکیڈمی میں خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا جائیگا۔ گزشتہ کئی سالوں سے جونیئر ٹیموں کی کوچنگ میں بندر بانٹ ہورہی ہے اور ہر سیریز میں نیا کوچ ہوتا ہے۔ انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ منصور رانا کو پاکستانی ٹیم میں ڈیلی الاؤنس بانٹنے اور میڈیا ہینڈلنگ کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں