108

ٹانک پولیس کی کاروائی مسافر کوچ میں چرس سپلائی کرنے والے ملزم کو چرس سمیت گرفتار کر لیا

ٹانک مخبر کی اطلا ع پر ڈی ایس ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی کی کامیا ب کاروائی مسافر کوچ میں ٹانک سمگل کی جانیوالی دو کلو سات سو پچاس گرام چرس برآمد ملزم گرفتار مقدمہ درج کر لیا گیا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمہر علی شاہ نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر محمدعارف خان کو مخبر کے ذریعے اطلا ع ملی کہ پشاور کی مسافر گاڑی میں ٹانک چرس اسمگل کی جا رہی ہے جس پر انہوں نے فوری طور پر کاروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر میری نگرانی میں ایڈیشنل ایس ایچ او سٹی شاہ ولی خان نے پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر بیگ میں چھپائی گئی دوکلو سات سو پچاس گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ملزم محمد خان سکنہ باڑہ پشاور کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے سٹی پولیس گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں