124

کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان جاوید مروت کا ضلع ٹانک کا دورہ، علاقہ کی ترقی کیلئے اہم اعلان کردیا، سن کر آپکی خوشی سے جھوم اٹھینگے

کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ریجن جاوید مروت نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھائیں جائیں گے عوامی مسائل کا حل میرے اولین فرائض میں شامل ہے ٹانک کی خوبصورتی کے لئے بیوٹیفیکیشن پر کروڑوں روپے خرچ کئے جائیں گے تاکہ علاقہ میں خوشحالی اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو سکے

صوبائی حکومت تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز پریس کلب ٹانک دورہ کے موقع پر کیا پریس کلب آمد کے موقع پر پریس کلب کے صدر آور دین محسود اور دیگر صحافیوں نے کمشنر کا استقبال کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان بھی ان کے ہمراہ تھے کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر میں بیوٹی فیکشین کی مد میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا رہی ہے جس میں متعدد میگا پراجیکٹس شامل ہیں جن پر جلد کام شروع کیا جا ئیگا ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی وارن کینال کامنصوبہ علاقہ جٹاتر کی بنجر زمینوں کی آباد کاری کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ وارن کینال کو جلد از جلد چالو کیا جائیگا

جس سے پانی بحران کا خاتمہ ہو سکے گا ٹانک اور مضافات میں پانی بحران پر قابو پانے کے لئے محکمہ پبلک ہیلتھ اور اور تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خراب ٹیوب ویلوں کی مرمت کو یقینی بنائیں کمشنر ڈیرہ ڈویژن کا کہنا تھا کہ ضلعی محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا ئیں مسائل کے حل میں کوتاہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں