113

پریس کلب ٹانک کے سالانہ انتخابات 2019مکمل آوردین محسود صدر جبکہ رفیق احمد کنڈی متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب


ٹانک(اپناٹانک )پریس کلب ٹانک کے سالانہ انتخابات 2019مکمل آوردین محسود صدر جبکہ رفیق احمد کنڈی متفقہ طور پر جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے پریس کلب میں جاری اختلافات کے خاتمہ کے بعد پریس کلب کے صحافیوں کا اہم اجلاس اتوار کے روز پریس کلب ٹانک میں سینئر نور محمد برکی کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میں صحافی برادری کے متفقہ اتفاق رائے سے پریس کلب سال 2019کے انتخابات میں کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے جس میں محمد رفیق آرائیں کو سر پرست اعلی ،آور دین محسود صدر ،سید بادشاہ کنڈی نائب صدر،رفیق آحمد کنڈی جنرل سیکرٹری ،کفایت اللہ پراچہ جائنٹ سیکرٹری محمد جاوید آرائیں سیکرٹری اطلاعات ،شیخ رحمت اللہ فنانس سیکرٹری اور احسان اللہ بیٹنی آفس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کے نومنتخب صدر آور دین محسود اور جنرل سیکرٹری رفیق احمدکنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب کے صحافیوں میں جاری اختلافات کا خاتمہ نیک شگون ہے انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے کابینہ پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے پریس کلب کے صحافیوں نے نہایت کٹھن حالات میں مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے نومنتخب صد ر آور دین محسود کا کہنا تھا کہ پریس کلب کی صحافی برادری حکو متی اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں نومنتخب کابینہ کی طرف سے عزم کیا گیا کہ صحافیوں کی فلا ح و بہود کے لئے کام کیا جائیگا ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں