100

ٹانک ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے تعاون سے ٹانک میں تین روزہ جشن دامان ثقافتی ملیہ کا انعقاد

(اپناٹانک نیوز) ضلعی انتظامیہ اورضلعی حکومت کے تعاون سے ٹانک میں تین روزہ جشن دامان ثقافتی میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے میلہ کے انعقاد سے ایک طرف نوجوان نسل کو اپنے گوھر دکھانے کے مواقعہ ملیں گے جبکہ دوسری جانب ٹانک کی ثقافت کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے اپنے دفتر میں میلہ کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر ضلعی ناظم مصطفی خان کنڈی اور ریجنل سپورٹس آفیسر رضی اللہ بیٹنی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ علاقائی کلچر کو فروغ دینے کے لئے تین روزہ جشن دامان میلہ شہریوں کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا میلہ کی افتتاحی تقریب 15مارچ سے شروع ہو ہوگی اور اختتام 17مارچ کو ہو گا جبکہ میلہ میں شرکت کے لئے باہر سے مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جنکے قیام کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں محکمہ سپورٹس میلہ کے انعقاد کو یقینی بنانے میں اپنا اہم کردار کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ میلہ کی تمام تر تقریبات ٹاون ہال اور جہاز گراؤنڈ میں منعقد کی جائیں گی جبکہ اس مرتبہ جہاز گراؤنڈ میں بسنت بھی منائی جائیگی پروگرامات کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات اٹھائے جائیں گے ضلعی پولیس اور پاک فوج سیکورٹی انتظامات کو مانیٹر کرے گی اور اس کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ٹانک وہ ضلع ہے جو براہ راست دہشت گردی کا شکار رہا اور بد امنی کی وجہ سے یہاں کے باسیوں کو شد ید مسائل اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اب اللہ کے فضل و کرم سے پاک فوج ،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں سے یہاں پائیدار امن قائم ہو چکا ہے میلہ میں شہریوں کی تفریحی کے لئے رنگا رنگ پروگرام منعقد کئے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ میلہ ٹانک کی تاریخ کا بڑا میلہ ثابت ہو گا جس میں گھوڑوں کا رقص ،نیزہ بازی ، تیر اندازی ،کبڈی ،والی بال ،کشتیاں،محفل موسیقی ،کتوں کی دوڑ،مشاعرہ ،کیٹیل شوسمیت دیگر پروگرامات شامل ہیں پیش کئے جائیں گے شہریوں کو چاہئے کہ وہ میلہ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں تاکہ مقابلوں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو سکے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اختتامی تقریب میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں جائیں گی انہوں نے مقامی صحافیوں سے اپیل کہ وہ مذکورہ پروگرامات کی بھرپور انداز میں کوریج کرنے میں اپنا کردار ادا کریں جس پر مقامی صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے بھرپور تعاون کو یقین دہانی کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں