195

ٹانک:یونین کونسل ملازئی میں مروت اور بیٹنی قوم کے عمائدین کے درمیان اہم جرگہ

ٹانک: آج یونین کونسل ملازئی میں مروت اور بیٹنی قوم کے عمائدین کے درمیان اہم جرگہ ہوا۔ جس میں امن وامان کے حوالے سے دونوں قوموں نے مل کر ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر رضا مندی ظاہر کی۔ دونوں قوموں کے مشران نے اپنے اپنے مسائل بیان کیئے اور ڈپٹی کمشنر صاحب سے عرض کی گئی کہ ایک کھلی کچہری ملازئی میں منعقد کی جائے تاکہ ہم بھی اپنے مسائل اجاگرکرسکیں جس پر ڈپٹی کمشنر ٹانک جناب شاہ رخ علی خان نے اکتفا کیا۔ اس موقع پر سیکٹر کمانڈرجناب امتیاز حسین، ڈپٹی کمشنر ٹانک جناب شاہ رخ علی خان، کرنل الطاف بلوچ، ضلعی پولیس آفیسر جناب محمد عارف، ڈی ایس پی جناب شاہد عدنان کے ساتھ ساتھ مروت اور بیٹنی قوم کے سربراہان موجودتھے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں