53

ٹانک بجلی چوری ایک لعنت ہے کنڈا کلچر کو مل کر ختم کرنا ہوگا

ٹانک( اپنا ٹانک نیوز) کنڈا کلچر کے کاخاتمہ کے لئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہو گا بجلی چوری ایک لعنت ہے اور اس لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے پیسکو کی جانب سے آگاہی مہم شرو ع کی گئی ہے بجلی کے صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لا رہے ہیں کنڈا سسٹم کی روک تھام کے لئے بجلی کے صارفین کو آسان اقساط پر بجلی کے نئے کنکیشن فراہم کئے جا رہے ہیں بنوں سرکل میں کنڈوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے دس ہزار سے زائد ڈائیریکٹ ہک ہٹا لئے گئے ہیں جبکہ ٹانک میں نا دہندگان سے ستر سے زائد ٹرانسفارمر بھی اتار ے جا چکے ہیں جبکہ دو سو سے زائد افراد پر بجلی چوری کے مقدمات درج کئے گئے ہیں بجلی صارفین پیسکو کی جانب سے فراہم کی جانیوالی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں تاکہ بجلی چوری سے بچا جا سکے ان خیالات کا اظہار بنوں سرکل کے ایس ای نور اللہ خان نے دورہ ٹانک کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسئین ٹانک ضیاء اللہ خان ،ہائیڈرو یونین کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حسین خان مروت اور ڈویژنل چےئر مین ظاہر شاہ مروت بھی موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان ،وفاقی وزیر پانی و بجلی اور پیسکو چیف کے احکامات پر بجلی کی چوری روکنے کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ بجلی کے صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے بھی کوشاں ہیں ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے صارفین کی سہولت کے لئے بجلی کے نئے میٹر کی تنصیب ہر ماہ تین سو روپے کی آسان اقساط پر کی جا رہی ہے جبکہ وہ صارفین جن کے ذمہ لاکھوں روپے بقایا جات ہیں وہ بھی آسان اقساط پر پیسے جمع کر ا کر اپنا میٹر دوبارہ لگوا سکتے ہیں جبکہ اس کے علاوہ خراب میٹرز کی تبدیلی بغیر کسی رقم ادا کرنے پر کی جائیگی ان کا کہنا تھا کہ پیسکو کی جانب سے بجلی کے صارفین کودی جانیوالی سہولیات کا مقصد بجلی چوری کی روک تھام ہے بجلی چور ملک اور قوم کی ترقی کے دشمن ہیں اور انہیں کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیا جائیگاانہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے کنڈا ہٹاؤمیٹر لگاؤ اور بل جمع کراؤ مہم میں پیسکو انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں اورسہولیات سے مستفید ہوں تاکہ بجلی چوری کی روک تھام کو عملی جامعہ پہنایا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ اسٹاف کی کمی کے باعث بھی پیسکو ٹانک کے اہلکار اور افسران اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں جس سے ریکوری اور بجلی چوری روکنے میں مدد مل رہی ہے پیسکو ٹانک کے لئے گاڑیوں کی فراہمی کا مسئلہ حکام کے ساتھ تحریری طور پر اٹھایا ہوا ہے تاکہ اسٹاف کے مسائل حل ہونے میں مدد مل سکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں