114

ٹانک پولیس کی کامیاب کارروائی سید العظم ایڈوکیٹ کے قتل میں مطلوب نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا

ٹانک(اپناٹانک نیوز ) ٹانک پولیس کی کامیاب کاروائی ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری سید العظم ایڈوکیٹ کے قتل میں مطلوب نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا گیاڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عارف خان نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ٹانک کے نواحی گاؤں اماخیل میں ملزمان نے فائر نگ کر کے بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید العظم کو قتل کر دیا تھا اور ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے مقتول کے ورثاء کی جانب سے دو ملزمان پر قتل کی دعوے داری عائد کی گئی تھی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کئی بار چھاپے مارے لیکن ملزمان پولیس کے ہاتھ نہ آ سکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی رورل شاہد عدنان خلیل اور اے ایس ڈی پی او انسپکٹر عالمگیر خان کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دی گئی جن کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا جنہوں نے گزشتہ روزاماخیل میں چھاپہ زنی کے دوران قانون دان کے قتل میں نامزد ملزم مہران کو گرفتار کر لیا ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار ملزم کا عدالت سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ لیا گیا ہے تاکہ ملزم سے مذید تفتیش کی جاسکے انہوں نے کہا کہ واردات میں شامل دوسرے نامزد ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں