64

ٹانک عوام کی خدمت کرنا پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے ضلعی پولیس سربراہ محمد عارف خان

ٹانک (اپناٹانک نیوز) ضلعی پولیس سربراہ محمد عارف خان نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت پولیس کے اولین فرائض میں شامل ہے اور اس کے لئے پولیس کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی تھانہ جات میں شریف شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے پولیس فورس کے افسران اور جوان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنائیں تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی پی او آفس میں ریٹارمنٹ پر جانیوالے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن گل نصیب خان ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر افتخار علی شاہ ،ڈی ایس پی رورل عدنان شاہد اے ایس ڈی پی او رورل انسپکٹر عالمگیر خان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ٹانک پولیس کے جوانوں نے کٹھن حالات میں بہادری کے ساتھ فرائض سر انجام دئیے ہیں اور علاقہ میں امن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانوں کی قربانیا ں پیش کی ہیں ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خواہ پولیس نے قیام امن کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ کسی سے ڈکھی چھپی نہیں ہیں پولیس کی وردی ہم نے عوامی خدمت کے لئے زیب تن کی ہوئی ہے اس لئے عوام کی خدمت اور مظلوم کی داد رسی پولیس فورس کے اولین فرائض میں میں شامل ہے جس کو نبھانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ کے بعض اہلکار آج اپنی سروس مکمل کر کے اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہے ہیں وہ ہمارے لئے قابل احترام ہیں ہم ان کی پولیس اور عوام کے لئے دی جانیوالی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس کے تمام دفاترز ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کے لئے ہر وقت کھلے ہیں مقامی پولیس کو وہ ہمیشہ اپنے ساتھ پائیں گے تقریب کے اختتام پر ضلعی پولیس سربراہ نے ریٹائرڈ ہونے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں تحائف تقسیم کئے اور ان کو رخصت کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں