46

سعودی ہنرمندوں کی کمال، مسجد نبوی کیلئے ”الیکٹرانک سم“ سے آراستہ قالین تیار،

مدینہ منورہ:(اپناٹانک) سعودی کاری گروں نے مسجد نبوی کیلئے ”الیکٹرانک سم“ سے آراستہ قالین تیار کرلئے۔ چھت سمیت ہر جگہ بچھائے جائیں گے۔ نئے قالین سبز رنگ کے ہیں۔ عمدہ اور مضبوط ہیں۔


نجی اخبار کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی کیلئے 20700نئے قالین کے سودے پر دستخط کردیئے۔
ہر قالین میں ڈیجیٹل کوڈ ڈ سم لگی ہوئی ہے اس میں اس کی تیاری کی تاریخ، استعمال کے طریقے کب اور کتنی بار اس کی صفائی کی جائیگی اور کب قالین زائد المیعاد ہوجائیگا۔ تمام تفصیلات درج ہیں۔نئے قالینوں کی پہلی کھیپ رمضان المبارک 1440ھ میں بچھائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں