96

ایسا ہوٹل جہاں گاہکوں کے پاخانے کا معائنہ کرکے ڈش تیار کی جائیگی؟ حیرت انگیز ٹیکنالوجی سامنے آگئی

ٹوکیو(ویب ڈیسک) دنیا میں ہر جگہ پ ایسے ہوٹل ہیں جو گاہکوں کی مرضی کیمطابق کھانا بنا کر تو انہیں پیش کرتے ہی تھے لیکن اب جاپان میں ایک ایسا انوکھا ریسٹورنٹ قائم کر دیا گیا ہے جہاں گاہکوں کی، پیشاب، تھوک اور پاخانے کا معائنہ کرکے تھری ڈی پرنٹر کیذریعے کھانا تیارکیا جائیگا اور گاہکوں کو پیش کیا جائیگا۔ اس ہوٹل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گاہکوں کے تھوک، پیشاب اور پاخانے سے ان کا بائیوڈیٹا حاصل کرکے تھری ڈی پرنٹرز کو فراہم کیا جائے گا جس کے مطابق وہ ایک مخصوص ’سوشی‘ (Sushi)(مقبول جاپانی ڈِش)نامی ڈش تیار کرینگے۔

ہوٹل انتظامیہ کیمطابق یہ اقدام گاہکوں کی غذائی ضروریات پر کماحقہ پورا اترنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ اس ہوٹل کا نام ’سوشی سنگولیرٹی‘ (Sushi Singularity)رکھا گیا ہے جو2020ءمیں گاہکوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ یہاں کھانا کھانے کے خواہش مندوں کو پہلے بکنگ کروانی ہو گی۔ بکنگ کروانے پر انہیں گھر پرہیلتھ ٹیسٹ کٹ بھجوائی جائے گی اور ان کے تھوک، پیشاب اور پاخانے کے نمونے حاصل کرکے ہوٹل لائے جائیں گے۔ پھر ان سے بائیوڈیٹا حاصل کرنے کے بعد گاہک کو وقت دیا جائے گا جس پر آ کر وہ اپنے بائیوڈیٹا کے تناسب سے بنائی گئی سوشی سے لطف اندوز ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں