39

شہباز شریف نئی مشکل کا شکار، غریبوں میں سب کچھ بانٹنے والی تہمینہ درانی کے نام کتنے فلیٹس نکل آئے؟ فلیٹس کے پیسے کس نے دیئے؟حیرت انگیز انکشافات

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کی دوسری بیوی تہمینہ درانی کے نام بھی جائیداد کا انکشاف ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ تہمینہ درانی کے نام تین عدد فلیٹس اور جائیدادیں ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ فلیٹس شہباز شریف کی پہلی بیوی نصرت شہباز کے اکاؤنٹ سے پیسے نکال کر خریدے گئے ہیں اور انکے اکاؤنٹ میں یہ پیسے بے نامی کھاتوں سے آئے تھے۔اب نیب نے تہمینہ درانی کو ان کے مختلف کمپنیوں میں شیئرزکے حوالے سے تفتیش کے لیے سوال نامہ بھیج دیا ہے البتہ ان تین فلیٹس کے حوالے سے نیب نے ابھی تک ان سے سوال نہیں کیا۔ دوسری جانب سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر تہمینہ درانی سے ان فلیٹس کے حوالے سے سوالات پوچھے جائیں تو مزید انکشافات ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے چند روز پہلے تہمینہ درانی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ ان کے پاس لاہور میں ایک 10 مرلے کا گھر ہے اور اسلام آباد میں ایک 8 مرلے کا فلیٹ ہےتاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ اپنا تمام پیسہ غریبوں میں بانٹ دینے کا دعویٰ کرنے والی سابقہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ کے پاس کئی جائیدایں ہیں۔یادرہے تہمینہ درانی نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا کہ ان کے پاس کوئی جائیداد یا بینک اکاؤنٹ نہیں ہے اور انہوں نے اپنے تمام زیور اور پیسہ فلاح کے کاموں کے لیے بانٹ دیا ہے۔واضح رہے کہ نیب نے شہباز شریف کی بیٹیوں اور اہلیہ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا لیکن بعد میں اسے منسوخ کر کے سوالنامہ بھیج دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں