59

وزیرخزانہ کاعہدہ چھوڑکر کوئی اور وزارت لے لیں….وزیراعظم عمران خان کی ممکنہ آفر پر وزیر خزانہ اسد عمر نے حیران جواب دے دیا،سن کر حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کے نجی ٹی وی اینکر کی جانب سے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے سوال کیا گیاکہ اگرفرض کریں وزیر اعظم عمران خان آپکو آفر کریں کہ آپ وزارت خزانہ کی بجائے کوئی اور وزارت لے لیں تو پھر آ پ کا ردعمل کیا ہو گا؟اسکے جواب میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ میں بہت اچھی زندگی گزار رہا تھا۔ مجھے سیاست میں آنے کا کوئی شوق نہیں تھا۔ عمران خان مجھے بار بار کہتےتھے کہ پاکستان کو تمہاری ضرورت ہے۔ تو میں نے کہا کہ اگر پاکستان کو میری ضرورت ہے تو پھر میں آجاؤں گا۔ اگر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کر سکتے ہیں تو کرتے رہیں گے۔ اگر میرے کام کرنے میں پاکستان کی بہتری نہیں یا کوئی اور بہتر کام کر سکتا ہے تو پھر وہ کرلے۔ ہم کوئی کیریئر سیاست دان تو نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں بڑھتی مہنگائی پر اسد عمر شدید تنقید کی جا رہی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں