41

تحریک لبیک کے بانی خادم حسین رضوی کو بڑا دھچکا، عدالت نے اہم فیصلہ سنا دیا

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) دہشتگردی کی عدالت نے جلاﺅ گھیراﺅ، پولیس پر حملے کے مقدمے میں تحریک لبیک کے سولہ کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 8 کے روبرو جلاﺅ گھیراﺅ، پولیس پر حملے سے

متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی تحریک لبیک کے کارکنان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی تاہم کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی ہے۔ مقدمے میں 6 ملزمان اشتہاری ہیں جن میں سید شبیر الحق، ابرار نقشبندی، شفیع عطاری، محمد نظام الدین سمیت دیگر شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر ہنگامہ آرائی کی ۔ ملزمان کے خلاف 24نومبر کو تھانہ بریگیڈ میں جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا. عدالت نے تحریک لبیک کے 16 کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی تاہم کمرہ عدالت میں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جون تک ملتوی کردی ہے۔ مقدمے میں 6 ملزمان اشتہاری ہیں جن میں سید شبیر الحق، ابرار نقشبندی، شفیع عطاری، محمد نظام الدین سمیت دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے ایم اے جناح روڈ نمائش چورنگی پر ہنگامہ آرائی کی ملزمان کیخلاف 24 نومبر کو تھانہ بریگیڈ میں جلاﺅ گھیراﺅ اور پولیس پر حملے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں