515

ضلع ٹانک کی قسمت جاگ اٹھی،533 ملین کی گرانٹ منظور

صوبائی حکومت کی 533ملین روپے سے زائد کی رقم ٹانک کی خوبصورتی پر خرچ ہوگی عرفان شہید پارک کی تعمیر سمیت بڑے بڑے منصوبے شامل ہیں گرداوائی کے مقام پر شہریوں کو تفریحی فراہم کرنے کے لئے پیکنک پواینٹ قائم کیا جائیگا اور سیاحوں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی نوجوان طبقہ کو پڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ایک اعلی پائے کی لائبریری بنائی جائیگی جس میں 20لاکھ روپے سے زائد مالیت کی کتابیں رکھی جائیں گی ٹانک شہر میں مذہحبہ خا نہ تعمیر کیا جائیگااور مین سٹی بازار میں جگہ جگہ گرین بیلٹس بنائی جائینگی تاکہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی خان نے ٹانک کی بیوٹیفیکشین پر عنقریب شروع ہونے والے کام کے بارے میں میڈیا کو آگاہی دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ٹانک کی خوبصورتی کے لئے بیوٹیفیکشین کے نام پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے جس کی براہ راست نگرانی ضلعی انتظامیہ کرے گی شہر کی خوبصورتی کے لئے بڑے بڑے منصوبوں پر کام کیا جائیگا انہوں نے بتایا کہ علاقہ میں مختلف مقامات پر سات رکشہ اسٹینڈ زقائم ہونگے اور بازاروں کو کھلا کرنے کے لئے بازاروں کے درمیان میں نصب بجلی کے گھمبے ہٹا ئے جا ئیں گے ریڑھی بانوں کے لئے علیحدہ سبزی مارکیٹ قائم کی جائیگی اورمختلف مقامات پر عوام کی سہولیات کے لئے پبلک ٹوائلیٹزاور سڑکوں پر انتظار گاہیں تعمیر کام کی جائیں گی شہر کی صفائی کے لئے دو مشینیں بھی خریدی جائیں گی ان کا کہنا تھا گرین بیلٹ کی خوبصورتی کو قائم رکھنے کے لئے ایک ٹیوب ویل نصب کیا جائیگا شہریوں کو فاسٹ فوڈ کی فراہمی کے لئے بس اسٹینڈ اور میونسپل کمیٹی کے ساتھ فوڈ اسٹریٹ بنائی جائیگی شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اور شہر کی اندرون میں عوامی سہولیات کی خاطر سائن بورڈ زنصب ہونگے شہر بھر میں سڑکوں کی خستہ حالی کا تدارک کیا جائیگا اور ٹانک سٹی میں جہاں پر سولر لائٹس کی ضروت ہوگی وہاں پر لائٹس نصب کی جائیگی ڈپٹی کمشنر شاہ رخ علی کا کہنا تھا کہ دو کلومیٹر سے زائد مغربی لنک روڈ کو پختہ کیا جائیگا جس سے شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل میں بھی مدد ملے گی انہوں نے بتایا کہ ٹانک سٹی کی پانی کی تمام بوسیدہ پائپ لائن کی تبدیلی کے لئے دوکروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے اور 13خراب ٹیوب ویلوں کو بھی چالو کیا جائیگا جس سے پینے کے صاف پانی کا دیرینہ مسئلہ بھی حل گا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں