92

حکومت کی پالیسوں کا پول کھل گیا، اسد عمر کو وزارت خزانہ چھوڑنے پر مجبور کیاگیا؟مگرکیوں؟ ن لیگ کا رد عمل آگیا

لاہور ( ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر حکومت کی پالیسیاں اتنی ہی اچھی تھیں تو اپنے سینئر ترین رہنما اسد عمر کو وزارت خزانہ چھوڑنے کا کیوں کہا گیا ۔ انہوں نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کی پالیسیاں بہت اچھی تھیں تو پھر کیا ہوا،کیوں اسد عمر کو وزرات خزانہ چھوڑنے کا کہا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسد عمر کا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کی معاشی پالیسیاں ناکام ہیں،اصل مسئلہ اسد عمر نہیں بلکہ وزیر اعظم عمران خان خود ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بڑی دیر کی مہربان آتے آتے !،پاکستان تحریک انصاف کی پہلی وکٹ گر گئی۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا،یہ لوگ ملک چلانے کی اہلیت اور قابلیت نہیں رکھتے،اسد عمر نے غریب عوام کے لئے روٹی کمانا مشکل بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ اسد عمر کی نا تجربہ کاری سے مہنگائی ہوئی ،ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ،اسد عمر قوم سے معافی مانگیں. یاد رہے مہنگائی پر اضافے میں اسعد عمر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں