107

منی بجٹ آج پیش ہوگا،موبائل صارفین کیلئے اہم خبر آگئی

حکومت منی بجٹ آج پیش ہوگا، نئے بجٹ میں پانچ سو روپے تک کے موبائل فون بیلنس پر ٹیکس کٹے گا۔ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی چھوٹ بارہ لاکھ سے کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جب کہ قیمتی موبائل فونز اور اٹھارہ سو سی سی سے بڑی درآمدی گاڑیاں مزید مہنگی ہوں گی۔

منی بجٹ میں نان فائلرز چھوٹی گاڑیاں خرید سکیں گے، جب کہ بینک ٹرانزیکشن پر ودہولڈنگ ٹیکس میں بھی کمی کا امکان ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے نئے منی بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایک سال کے محدود عرصے میں یہ تیسرا بجٹ ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے منی بجٹ کے بعد سگریٹ اور مشروب مہنگے ہوسکتے ہیں۔

بڑی پراپرٹی کی خریداری پر پابندی برقرار رہے گی۔ ٹیلی کام سیکٹر میں بھی موبائل فون کے استعمال پر ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔ پالتو جانوروں کے کھابے کے ڈبے بھی مہنگے ہونے کا امکان ہے۔ باہر سے منگوائے گئے کپڑے بھی مہنگے ہونگے۔

کم لاگت کے گھروں کی تعمیر کیلئے بینکوں کو قرضوں کی فراہمی پر ٹیکس چھوٹ دیئے جانے کا امکان ہے، حصص کی خرید و فروخت اور کیپٹل گینز ٹیکس میں کمی ہوگی، حکومت پانچ سالہ اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد کے اقدامات کا بھی اعلان کرے گی۔ دو سو سے زیادہ خام اشیا کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی تجویز ہے، جن میں آٹو موبائل، آٹو پارٹس، گارمینٹس، الیکٹرانکس، کیمیکل، انجینیرنگ کی مصنوعات کا خام مال شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں