141

پشاور کے شخص کو فیس بک کی وجہ سے 8 سال قید کی سزا، وجہ سامنےآگئی

خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں ضلعی عدالت نے خواتین کی تصاویر فیس بک پر شیئر کرنے والے ملزم کو 8 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی ہے۔

پشاور کے رہائشی ملزم احسن شیراز کے خلاف الزام تھا کہ انہوں نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹ بناکر خواتین کی تصاویر شیئر کی تھیں۔

ملزم کے خلاف شہری سید محبوب نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم سرکل میں شکایت درج کرائی تھی جس پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ چلایا۔

عدالت نے الزام ثابت ہونے پر ملزم احسن شیراز کو 8 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ کی سزا سنادی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں