233

وہ خبر آگئی جس کا سب کوانتظار تھا یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

اسلام آباد: اوگرا کی جانب سے ماہ فروری کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے تک کمی کا امکان ہے، گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے تیار کردہ سمری میں مصنوعات کی قیمتوں میں چار روپے سے دس روپے تک کمی کی سمری تیار کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری کے مطابق پ ٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے تک کمی کی سفارش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ہرماہ کے آغاز سے قبل بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت، ملک میں اس کی کھپت اور دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کی سمری حکومت کو ارسال کی جاتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں