96

برین سرجری، کینسر اور انجوپلاسٹی کا علاج مفت ہوگا، وزیراعظم عمران خان نے عوام کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد/لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی عوام کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اہم خوشخبری مل گئی،
وزیراعظم ہیلتھ انشورنس پالیسی کا اجراء آج بروز (سموار ) کو ہوگا ۔ وزیراعظم عمران خان سہ پہر 3بجےصحت پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔ جس میں انجیو پلاسٹی برین سرجری سمیت کینسر ودیگر ا مراض کا مفت علاج ہوگا ۔پروگرام کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد میں صحت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔ آئندہ ماہ قبائلی علاقوں اورپھر ملک بھر میں صحت کارڈ تقسیم ہوں گے ۔صحت کارڈ سے ملک کے ڈیڑھ کروڑ غریب خاندان مستفید ہوں گے ۔صحت کارڈ ہولڈر کو 7لاکھ 20ہزار روپے تک کی سہولت دستیاب ہوں گی ۔150سے سے زائد سرکاری ونجی ہسپتالوں میں علاج کی سہولت میسر ہوں گی ۔ کارڈ ہولڈر کسی بھی ہسپتال جا کر صحٹ کارڈ پر مفت علاج کراسکیں‌گے جنکے تمام اخراجات حکومت ادا کریگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں