105

لاہورقلندر کے کپتان اےبی ڈویلیئرکمر کی انجری کا شکار، میچ کھیلیں‌گے یا نہیں؟ حیرت انگیز خبر آگئی

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے کیپٹن اے بی ڈیویلیئرز کمر کی تکلیف سے صحت یاب ہوگئے ہیں اور ٹیم لاہور قلندرز کیلئے دستیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے ترجمان ثمین رانا کے مطابق اے بی ڈی ویلیئرز کی پیٹھ میں معمولی سی تکلیف تھی جواب مکمل صحیح ہوگئی ہے۔

ثمین رانا نے بتایا کہ ان کی کمر میں معمولی سا کھچاﺅ تھا لیکن اب وہ بالکل فٹ ہیں اور اگلے میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا اور اب وہ اگلے میچوں کیلئے دستیاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں